سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر، نئی تاریخ رقم

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کردی۔ وفاقی بجٹ کےبعد سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت توقعات کےباعث مارکیٹ زبردست تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سرمایہ کاروں کی بجٹ سے مثبت توقعات کےبعد پاکستان سٹاک ایکس چینج ( پی ایس ایکس ) میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،100 انڈیکس 2 ہزار 323 پوائنٹس یا 1.84 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح بھی عبور کر گیا۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز بھی اسٹاک ایکس چیج میں کاروبار شاندار رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2328 پوائنٹس اضافے سے 124352 کی ریکارڈ بلندی پر بندہوا۔
جمعرات کے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی بجٹ سے مثبت توقعات کے بعد مسلسل زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
2300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 718 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
