سٹاک مارکیٹ میں 1 ہزار پوائنٹس کی کمی

ملک کے ابتر سیاسی حالات کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے، سیشن میں انڈیکس میں 984 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مارکیٹ میں مندی کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ انڈیکس 60035 پوائنٹس کی سطح تک آگیا ہے، واضح رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انتخابات کے بعد مندی کا رجحان غالب ہے جس کی وجہ حکومت سازی  جوڑ توڑ میں مشکلات اور مستقبل کی حکومت کیلئے  مشکلات کے خدشات ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے۔ سٹاک مارکیٹ تجزیہ کار جبران سرفراز  نے بی بی سی کو بتایا کہ سٹاک مارکیٹ میں جمعے کو مندی کی وجہ سے سپریم کورٹ میں آٹھ فرروی کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست ہے جسے عدالت کی جانب کی جانب سے سماعت کیلئے 19 فروری کو مقرر کر دیا گیا۔ انھوں نے کہا مارکیٹ اس خبر کے آنے کے بعد دباو کا شکار ہوئی اور اس میں فروخت کا رجحان غالب آگیا۔ انھوں نے سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت مقرر کرنے سے عدم استحکام کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں جس نے کاروبار پر منفی اثرات مرتب کیے۔

Back to top button