کاروباری ہفتے کےآغاز پرسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کاروباری ہفتے کے آغاز پر ٹریڈنگ مثبت زون سے شروع ہوئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 1,500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس اضافے کے بعد ایس ای 100 انڈیکس 1,84,697 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز، ہنڈرڈ انڈیکس 3,702 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1,84,129 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
