سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، پہلی بار ایک لاکھ 42 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس میں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 42 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 42 ہزار 174 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق پیر کے روز کاروبار کے دوران صبح 10 بج کر 10 منٹک تک 406 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 228 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 148 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جب کہ 30 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

یاد رہے کہ اس سےقبل یکم اگست کو پاک امریکا تجارتی معاہدہ طے پانے ک بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 41 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخی حد عبور کرلی تھی۔

Back to top button