نئے سال کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، نیا ریکارڈ قائم

:
نئے سال کے موقع پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا شاندار آغاز ہوا ہے، جہاں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر انڈیکس 1954 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 76 ہزار کی حد عبور کرگیا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2301 پوائنٹس اضافے سےایک لاکھ 76 ہزار 355 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2220 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 1.4 ارب شیئرز کےسودے 48 ارب روپے میں طےہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 278 ارب روپے بڑھ کر 19968 ارب روپےہوگئی۔
