تحریک عدم اعتماد روکنا نہایت شرمناک تھا، حکومت نے آرٹیکل 6 نہیں لگایا، وزیر قانون

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کوجس طرح روکنےکی کوشش کی گئی وہ انتہائی شرمناک تھی، پی ڈی ایم حکومت نےسیاسی طور فیصلہ کرتے ہوئے آرٹیکل 6 نہ لگانے کا فیصلہ کیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِصدارت سینیٹ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے قرارداد پیش کرنےکی کوشش کی، تاہم پریذائیڈنگ افسرعرفان صدیقی نے انہیں روکتے ہوئےکہا کہ رولز کے مطابق چلیں، پہلے قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں۔
جس پر شبلی فرازنے کہا کہ یہ ایوان نامکمل ہے، خیبرپختونخواہ کے سینیٹرز ایوان میں نہیں آئے، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےالیکشنز غیر قانونی تھے، الیکشن کمیشن صاف شفاف منصفانہ الیکشن کرانے میں ناکام ہوا۔
ان کا کہنا تھاکہ 26ویں آئینی ترمیم بھی غیرآئینی ہوئی، اپنی چیز کو سپورٹ کرنے کے لیے آئین لہرائیں اور اگر مخالفت میں جائےتو آئین سے روگردانی کریں۔
چینی افغانستان اسمگل نہیں بلکہ برآمد ہو رہی ہے : وفاقی وزیر خزانہ
سینیٹ میں پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی نےکہا کہ قرارداد پیش کرنے کے لیے سینیٹ کے رولز ہیں، اس کے مطابق چلیں۔
شبلی فرازنےکہا کہ قرارداد پہلے سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں گے، ضمانت دیں کہ یہ قرارداد ایجنڈے پر آئے گی؟
پریذائیڈنگ افسرعرفان صدیقی نےکہا کہ اس کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ شبلی فراز نےکہا کہ سینیٹ سیکریٹریٹ سیلکیٹو بنا ہوا ہے۔
اعظم نذیر تارڑنےشبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے سیاسی طور فیصلہ کرتے ہوئے آرٹیکل 6 نہ لگانے کا فیصلہ کیا، آرٹیکل 6 کا بہترین کیس 22 اپریل 2022 کو بنتا ہے،تحریک عدم اعتماد کو جس طرح روکنے کی کوشش کی گئی وہ شرمناک تھی۔
وزیر قانون نےکہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے اراکین کا حلف نہیں لیا جاتا، سینیٹ انتخابات میں خیبرپختونخوا کا بھی شیڈول جاری کیا گیا تھا،انہی انتخابات کے تحت خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت بنی۔
ان کا کہناتھا کہ پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے کا آرڈر دیا،سیاسی وجوہات کی وجہ سے مخصوص نشستوں پرخیبرپختونخوا اسمبلی میں حلف نہیں لینے دیا گیا، خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی تاخیر حکومت سے نہیں ہوئی وہاں سےہوئی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ آئین کےمطابق سینیٹ معرض وجود میں آیا، اگر یہ سب کچھ غیر آئینی ہےتو کیوں کمیٹیاں چلا رہے ہیں؟ خیبرپختونخوا کےانتخابات کا معاملہ اب تک عدالتوں میں زیر التوا ہے۔
ثانیہ نشترکےاستعفے میں تاخیر
پریذائیڈنگ افسرعرفان صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کےاستعفے کی فزیکل تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے منظوری میں تاخیر ہوئی،ڈاکٹر ثانیہ نشترکےاستعفے کی منظوری میں تاخیر میں بدنیتی شامل نہیں تھی۔
