طوفان سے آسٹریلیا میں آسمان سرخ ہوگیا

آسٹریلیا میں طاقتور سائیکلون ناریلے کے باعث آسمان خون کی طرح سرخ ہو گیا۔

شارک بے سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ کہ تیز ہوائیں چلنے کے بعد چند ہی منٹوں میں دن کی روشنی ختم ہو گئی اور تیز ہواؤں کے سبب آئرن سے بھرپور گرد کے بڑے بادل فضا میں اڑنے سے آسمان کا رنگ گہرا سرخ ہو گیا اور حدِ نگاہ تقریباً صفر رہ گئی۔

رپورٹس کے مطابق کئی علاقوں میں سانس لینا بھی مشکل ہوگیا جبکہ آسمان غیر معمولی سرخ اور نارنجی رنگ میں نظر آیا۔

عینی شاہدین نے ان مناظر کو ’غیر حقیقی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے دنیا بدل گئی ہو۔

Back to top button