ٹیکساس میں طوفانی بارشیں : ہلاکتوں کی تعداد 104 ہو گئی ، ایمرجنسی نافذ

 

امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور شدید سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 104 تک جا پہنچی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بارشوں اور سیلاب کے باعث ریاست بھر میں نظامِ زندگی درہم برہم ہو چکا ہے، جب کہ کیر کاؤنٹی سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ قرار دیا جا رہا ہے، جہاں سے اب تک 84 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔

سمر کیمپ انتظامیہ نے کیمپ سے لاپتا ہونے والی 27 لڑکیوں اور ان کے کونسلرز کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ 10 سے زائد لڑکیاں اور ایک اسٹاف ممبر تاحال لاپتا ہیں۔ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرز، کشتیاں اور ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

امریکا: ٹیکساس میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 24 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

 

امدادی ٹیمیں دریائے گوادیلوپ کے کناروں پر مسلسل سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دریا کا پانی چند گھنٹوں میں کئی فٹ بلند ہو گیا تھا، جس کی بڑی وجہ موسمی دباؤ اور مسلسل ہونے والی طوفانی بارشیں ہیں۔

ادھر ریاست میں مزید بارشوں کی پیشگوئی نے باقی علاقوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ خطرے کے پیش نظر، ٹیکساس کے گورنر نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے تاکہ بروقت امدادی اقدامات ممکن بنائے جا سکیں۔

Back to top button