آبنائے ہرمز کی بندش: خام تیل کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی

امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 102 فی بیرل تک پہنچ گئی۔
اسی طرح عالمی معیار کو سمجھنے والے برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بھی 106 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
دوسری جانب تیل کی بڑی کمپنیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایندھن بحران مزید سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔
امریکا نے روسی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا لیں
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکسن موبل، شیورون کارپوریشن اور کونوکو فلپس کے سربراہان نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز بند ہو گیا تو عالمی توانائی بحران میں مزید شدت اسکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش عالمی سطح پر تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر نمایاں اثر ڈال رہی ہے۔
