آبنائے ہرمز کی بندش: آسٹریلیا بھی میں ایندھن کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا

آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث آسٹریلیا میں بھی ایندھن کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایندھن کی قلت کے پیش نظر آسٹریلوی وزیراعظم نے کابینہ کا ورچوئل اجلاس طلب کیا ہے، جس میں ملک میں تیل کی سپلائی اور قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں آسٹریلوی فوجی اڈے کے قریب میزائل گرا، جو آج صبح المِنہاد بیس پر موجود تھا۔ خوش قسمتی سے کوئی آسٹریلوی فوجی زخمی نہیں ہوا اور تمام اہلکار محفوظ ہیں۔
تاہم، رہائشی بلاک اور طبی سہولت کے مرکز کو معمولی نقصان پہنچا ہے، لیکن فوجی اڈے کی کارروائی متاثر نہیں ہوئی۔
