اسٹرینجر تھنگز 5‘ نے نیٹ فلکس پرتاریخ رقم کردی

اسٹرینجر تھنگز سیزن 5 اس وقت نیٹ فلکس کی سال کی سب سے ہاٹ ریلیز ثابت ہوئی ہے جس نے صرف 5 دن میں 59.6 ملین ویوز بٹور کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹرینجرز تھنگز سیزن 5 نے ریلیز کے آغاز پر انگلش زبان کی کسی بھی سیریز کی سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
یہ کارناما اس سیریز کو نیٹ فلکس کی تاریخ کی تیسری سب سے بڑی اوپننگ بھی بنا دیتا ہے۔ پہلی دو نمبروں پر اب بھی کوریا کی سپر ہٹ کی سیزن 2 اور 3 موجود ہیں۔
اس (سیزن 5) کی اوپننگ گزشتہ سیزن 4 کے مقابلے میں 171 فیصد زیادہ رہی جس سے مداحوں کی بیتابی، انتظار اور جنون کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔
ریلیز سے پہلے ہی اس سیزن کا بخار اس حد تک چڑھ چکا تھا کہ نیٹ فلکس کی ٹاپ 10 لسٹ میں پہلی بار کسی ایک شو کے 5 سیزنز بیک وقت شامل ہو گئے۔
سیزن 5 کے ابتدائی چار ایپی سوڈ ریلیز ہوچکے ہیں جبکہ تین مزید کرسمس ڈے پر اور سیریز فائنل سال نو پر آئے گا۔
