سٹرابری دل کی بیماریوں سے بچائو میں مددگار

سٹرابری جہاں انسان پر خوشگوار احساس کو غور سے دیکھیں تو یہ دل کی شکل میں دکھائی دیتی ہے اور دل کے لئے بھی بہت مفید ہوتی ہے، یہ کینسر سے بچاتی ہے۔
اسٹرابری کولسیٹرول، چکنائی، سوڈیئم اور دیگر اجزا سے پاک ہوتی ہے، اسی لیے یہ بہت خوش ذائقہ اور صحت بخش پھل بھی ہے، اس میں موجود پولی فینولزاور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، دوسری جانب وٹامن سی کی ایک اچھی مقدار اس میں پائی جاتی ہے جبکہ پوٹاشیئم اور مینگنیز بھی اس میں خوب پایا جاتا ہے۔
2019 کے ایک مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ اسٹرابری میں ایک قیمتی مرکب اینتھوسیانِن پایا جاتا ہے۔ یہ مرکب دل کے امراض کو ٹالتا ہے اور قلبی صحت کو برقرار رکھتا ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیئم بھی دل کے لئے بہت مفید قرار دیا گیا ہے۔ سی ڈی سی کے مطابق پوٹاشیئم جتنا زیادہ کھایا جائے دل کی کیفیت اتنی ہی بہتر ہوتی جاتی ہے۔
فریج کے بغیر ویکسین کو محفوظ بنانے کا طریقہ
2016 میں 11 کلینیکل ٹرائلز یعنی طبی آزمائشوں کا تجزیاتی جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ فلے وینوئڈ کھانے سے فالج کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔ اسٹرابری میں فلے وینوئڈز کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو فالج کے عمل کو روک سکتی ہے۔
2016 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق اسٹرابری اور دیگر اقسام کی بیریاں کئی اقسام کے کینسر کو روکنے یا ٹالنے کا کام کرسکتی ہے۔ اسٹرابری بالخصوص چھاتی اورآنتوں کے کینسرکے خطرے کو روک سکتی ہیں۔ پھر شاید یہ جگر، پھیپھڑوں اور لبلبے کے سرطان کو بھی روک سکتی ہے۔
تاہم ماہرین کا ایک اور گروہ متفق ہے کہ اسٹرابری میں موجود لاتعداد مفید کیمیکل باہم مل کر سرطان کے بنیادی عمل کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، جو لوگ بلند بلڈ پریشر کے شکاررہتے ہوں وہ اسٹرابری ضرورآزمائیں۔ 2012 اور 2018 پر ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اسٹرابری کا سوڈیئم فوری طور پر بدن کا حصہ بن جاتا ہے۔ اس سوڈیئم کی وجہ سے دل قوی ہوتا ہے اور بلڈ پریشر قابو رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
