بسنت سے قبل پنجاب میں پتنگ بازی پر سخت کارروائی کی ہدایت

 

 

 

 

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ بسنت سے قبل (6، 7 اور 8 فروری ) صوبے بھر میں پتنگ سازی اور پتنگ بازی پر پابندی برقرار ہے،پتنگ بازی پر 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ بازی پر سخت کارروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتنگ اور ڈور بنانے اور بیچنے یا ترسیل پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق لاہور میں بسنت کی محدود اجازت صرف 6، 7 اور 8 فروری کو ہی ہے،مقررہ دنوں اور وقت سے قبل پتنگ بازی غیر قانونی ہے۔کسی بھی مقام پر قبل از وقت پتنگ سازی یا پتنگ بازی انسانی جانوں کےلیے خطرہ ہے۔

Back to top button