اسلام آباد مذاکرات کےلیے مضبوط اور بہترین ٹیم بھیجی ہے : ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات کےلیے اسلام آباد مضبوط اور بہترین ٹیم بھیجی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف اسلام آباد میں ملاقاتیں کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز بہت جلد مکمل کھل جائے گی،ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہو،یہ ڈیل ہمارے لیے اچھی ہوگی۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہاکہ صورت حال آئندہ 24 گھنٹوں میں واضح ہوجائے گی اور جلد معلوم ہوجائے گا کہ مذاکرات کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات ناکام ہونے پر ایران کو دوبارہ حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دےدی۔نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی جنگی بحری جہازوں کو دنیا کے بہترین اور طاقتور ہتھیاروں سے دوبارہ لیس کیا جارہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو امریکا پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ فوجی کارروائیاں شروع کر دے گا۔ایرانیوں کو یہ احساس نہیں کہ ان کے پاس کوئی کارڈ نہیں،ایران کے پاس آبی گزر گاہوں میں دنیا سے قلیل مدتی بھتہ خوری کے سوا کوئی کارڈ نہیں۔
جنگ بندی مذاکرات، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد پہنچ گئے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی آج زندہ ہیں تو اس کی واحد وجہ مذاکرات ہیں، ایرانی جنگ سے زیادہ فیک نیوز اور پبلک ریلیشنز کے استعمال میں ماہر ہیں۔
