مذاکرات کی بھرپور کوششیں کیں مگرکوئی پیش رفت نہیں ہوئی ، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات میں بھرپور کوششیں کیں، تاہم کوئی قابل ذکر پیش رفت نہ ہو سکی۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق اب مذاکرات کا اختیار عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے۔ اگر وہ مجھ سے مذاکرات کے حوالے سے مشورہ لیں تو میں ضرور رہنمائی دوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کے ساتھ ہمارا الائنس قائم ہے اور ہم تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مولانا زیرک کے حوالے سے کہا کہ وہ سیاستدان ہیں، انہیں مذاکرات میں شامل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی گئی، لیکن وہ ہمارے پاس نہیں آئے۔بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ شاید وہ آئندہ بھی شامل نہ ہوں، تاہم کوشش جاری رہے گی۔

بیرسٹر گوہر نے 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیمات کے خلاف ہونے کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ آزاد عدلیہ کے حامی ہیں۔ انہوں نے عمران خان کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آخری فیصلہ 16 جنوری کو ہونا تھا، جوڈیشل پالیسی کے مطابق 35 دنوں میں ہونا چاہیے تھا، لیکن 10 ماہ سے زیادہ ہو چکے ہیں اور کیس اب تک زیر التوا ہے۔

Back to top button