قانون کی حکمرانی،عدلیہ کی آزادی کیلئےجدوجہد کررہے ہیں،سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور آزادی عدلیہ کے لیے جدوجہد کررہی ہے، ۔

سہیل آفریدی کا اپنے ایک روز دورہ کراچی میں سہراب گوٹھ پر ریلی کے دوران جاں بحق پی ٹی آئی کے کارکن بلاول محسود کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد اپنے خطاب میں کہنا تھاکہ آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا اور بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے، ہم بلال محسود کی فیملی کے ساتھ مرتے دم تک کھڑے رہیں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کراچی کے صدر راجہ اظہر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ کے پی کراچی آمد کے بعد ائیرپورٹ سے سہراب گوٹھ قافلے کی شکل میں پہنچے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کارکنان، پختون کمیونٹی کے مشران اور دیگر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی واحد تحریک اور قومی جماعت ہے، سہراب گوٹھ میں بلال محسود شہید ہوا ہے، پی ٹی آئی کا ہر ورکر ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، پی ٹی آئی کے ورکر عمران خان کی امانت ہیں ہمیں ان کا خیال رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج میرا لیڈر جیل میں ہمیں ورکر کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑنا، اگر ہم نے انہیں بے یارو مدد گار چھوڑا تو قوم ہمیں معاف نہیں کرےگی۔

Back to top button