دبئی میں ایئر ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز

دبئی میں ایئر ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز، عوامی سروس 2026 میں شروع ہوگی۔
دبئی میں بڑھتے ٹریفک کا مسئلہ بہت جلد حل ہونے والا ہے، پہلی فضائی ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کر لی گئی ہے، جس کی عوامی سروس 2026 میں شروع ہوگی۔
یہ برقی توانائی سے چلنے والی ایئر ٹیکسی امریکی کمپنی جوبی ایوی ایشن کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔
آزمائشی پرواز مرغم انڈسٹریل اینڈ لاجسٹک حب سے دبئی ورلڈ سینٹرل (المکتوم ایئرپورٹ) تک انجام دی گئی، جو کہ دبئی ایئر شو 2025 سے قبل ایک تاریخی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کو منصوبے کی تازہ پیش رفت پر بریفنگ دی۔
یہ منصوبہ دبئی کے اسمارٹ، پائیدار اور مربوط ٹرانسپورٹ سسٹم کا حصہ ہے جس کے ذریعے شہر کے ٹریفک مسائل میں نمایاں کمی لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
