سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، خارجی عابد اللہ سمیت 5 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا کےضلع خیبرمیں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا جس میں 5 خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نےبتایاکہ آپریشن میں خارجی عابد اللہ عرف تراب سمیت 5 خوارج ہلاک اور ایک خارجی کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان نے اپنا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کر دیا

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا اور مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسزکےخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور  علاقے میں معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سےدہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئےپرعزم ہیں۔

Back to top button