سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی، 6 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسزنےشمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے 28 فروری 2025 کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کےعلاقے غلام خان کلے میں آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے۔
طالبان حکومت کی جانب سے مولانا حامد الحق پر خودکش حملے کی مذمت
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ نےبتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کےقتل میں بھی ملوث تھے، ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ علاقے میں کسی ممکنہ خارجی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے،مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔