pkliمیں روبوٹ کی مدد سے لبلبےکےکینسرکی کامیاب سرجری

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹرلاہورمیں روبوٹ کی مدد سے لبلبے کے کینسر کی کامیاب سرجری کی گئی ہے۔

پی کے ایل آئی کے ڈین ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے بتایا کہ ادارے نے اب تک 500 سے زائد روبوٹک سرجریاں کیں۔روبوٹک سرجری سے بڑے آپریشن چھوٹی کٹس کے ذریعے ممکن ہوگئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جگر کے کینسرکی پیچیدہ سرجری بھی پی کے ایل آئی میں روبوٹ سے کی گئی۔پی کے ایل آئی جدید اعضا کی پیوندکاری اور کینسر سرجری کا بڑا مرکز بن رہا ہے۔

خیال رہے کہ جگر اور لبلبے کے کینسر اکثر جان لیوا ثابت ہوتے ہیں اور ان کا علاج بھی مشکل ہوتا ہے۔

مگر سرجری سے مریض کے بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

Back to top button