قومی حکومت کی بات کرنے والوں کی ایسی کی تیسی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے، وہ ایکسپوز ہو گئے ہیں. اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں قومی حکومت بنے گی ایسی کی تیسی ان کی.
انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی اندھیر نگری نہیں ہے، آپ قومی حکومت بنا رہے ہیں تو کیا ہم یہاں بےکار بیٹھے ہیں؟ وزیر داخلہ نے کہا کہ 25 مارچ سے مطلع صاف ہونا شروع ہو جائے گا. اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا وزیر اعظم نے اتحادیوں سے رابطے جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، سیاسی دنگل اسلام آباد میں ہی ہوگا اور اپوزیشن کو شکست ہوگی. شیخ رشید نے کہا کہ قوم کا فرض ہے کہ ووٹ کو بیچنے والوں کا منہ کالا کریں.
بھارتی میزائل گرنے پر شیری رحمٰن نے سوالات اٹھا دیے
حکومت کے اتحادیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اتحادی عمران خان کا ساتھ دیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ نسلی اور اصلی لوگ امتحان میں ساتھ دیتے ہیں.
