سوڈان، جھڑپوں میں پاکستانی امن مشن کےاہلکارسمیت 54افراد ہلاک

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع علاقے میں قبائلی جھڑپیں،پاکستانی امن مشن کے اہلکار سمیت 54افراد ہلاک ،64زخمی ہو گئے۔
اقوام متحدہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اقوام متحدہ امن مشن کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔جاں بحق اہلکاروں میں ایک پاکستانی اور ایک گھانا کا اہلکار شامل ہے، امن مشن کے 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں کے دوران امن مشن کے اہلکار فائرنگ کی زد میں آئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملےکے وقت پاکستانی امن دستےکا قافلہ 2 مریضوں کو اسپتال لے جا رہا تھا، پاکستانی امن دستوں نے مؤثر جواب دیا اور عسکریت پسندوں کو پسپائی پر مجبور کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں امن
پی ایس ایل 9 ، سپلیمنٹری ڈرافٹ میں منتخب کھلاڑیوں کا اعلان
دستے میں سپاہی محمد طارق نے جام شہادت نوش کیا۔
