ملک بھر میں چینی 10روپےکلومہنگی

حکومتی دعوے دھرےرہ گئے، ملک بھر میں چینی10 روپے کلو مہنگی ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دو ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

حکومتی اعداد و شمارمیں بتایا گیا کہ کراچی کےشہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنےپرمجبور ہیں جہاں چینی کی فی کلو قیمت145 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دستاویزکےمطابق چینی کی قیمت میں اضافےسےاسلام آباد،راولپنڈی، لاہور، ملتان، پشاوراورخضدار میں چینی کی فی کلو قیمت ایک سو چالیس روپےہوگئی ہے۔

حکومتی اعدادو شمار کےمطابق گوجرانوالہ، سیالکوٹ،فیصل آباد اور بنوں میں چینی 135 روپے، حیدرآباد،سرگودھا، بہاولپور،لاڑکانہ اور کوئٹہ میں130 روپے جبکہ سکھر میں128 روپے کلو ہوگئی ہے۔

Back to top button