چینی کی قیمت میں 10 روپےفی کلو کا بڑا اضافہ

رمضان کےپہلےعشرے میں چینی کی قیمت میں 10 روپےفی کلو کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
لاہورمیں چینی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ ہوا جس کےبعدچینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نےصورتحال کوانتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
چینی مہنگی ہونےسےبیکری آئٹمز، مشروبات مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔
تاجروں کانیب کی نئی بزنس پالیسی پراعتماد کااظہار
پشاورمیں بھی 15 دن میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 10 روپےکا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 170 روپےمیں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 167 روپےہو گئی ہے۔
