چینی کی قیمتوں میں اضافہ،مزید ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری

حکومت نے چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے مطابق ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر 11 اگست کو کھولا جائے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل حکومت نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، پہلی بار ایک لاکھ 42 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
ادھر مختلف شہروں میں سرکاری نرخوں پر چینی کی دستیابی اب تک ممکن نہیں ہو سکی، جب کہ لاہور کی متعدد دکانوں سے چینی مکمل طور پر غائب ہے۔ دکانداروں نے اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گُڑ اور شکر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔
کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کے بعد نئی قیمت 178 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جو گزشتہ روز تک 185 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی تھی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چینی کا سرکاری نرخ 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
