بنوں میں افغان شہری کا سکیورٹی قافلے پر خودکش حملہ، 2 افراد شہید

بنوں کے علاقے بکا خیل میں افغان شہری کی جانب سے سکیورٹی قافلے پر کیے گئے خود کش حملے میں 2 افراد شہید اور 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بکا خیل میں گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار خود کش حملہ آور نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا۔خودکش حملہ آور کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔خود کش حملے میں دو معصوم شہری شہید ہوئے اور تین فوجیوں سمیت 6 اہلکار افراد زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی اور دہشتگرد کو ختم کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، پاکستانی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم
معیشت بحالی کے نام پر الیکشن پھر ملتوی ہونے والے ہیں؟
کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
