تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات میں توسیع کردی گئی

محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں 15روزکی توسیع کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔
صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق پنجاب بھر میں تمام سکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔
خیال رہےکہ اس سے قبل پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک تھیں۔
