سورج مکھی کے بیج غذائیت سے بھرپور،صحت مند قرار

ماہرین صحت کاکہناہے کہ سورج مکھی کے بیج غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور وٹامنز، معدنیات اور صحت مند چکنائی کا بہترین ذریعہ ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سورج مکھی کے بیچ میں خاص طور پر وٹامن ای کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو ہمارے خلیات کو فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے۔
سورج مکھی کے بیج مونو اور پولی انسچوریٹڈ چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرنے اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ وٹامن ای سوزش اور آکسیڈیٹیو تناؤ سے بھی دل کی حفاظت کرتا ہے۔
وٹامن ای دماغی خلیات کو تحفظ دیتا ہے اور یادداشت اور توجہ کو بڑھاتا ہے۔ اومیگا تھری فیٹس دماغی نشوونما اور کارکردگی کے لیے اہم ہیں۔
سورج مکھی کے بیجوں میں فائبر کی بڑی مقدار ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے، قبض کو کم کرتی ہے اور مفید بیکٹیریا کی نشوونما کو فروغ دیتی ہے۔
