سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا گرفتار

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور رکنِ قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو پولیس نے فیصل آباد سے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کے خلاف مختلف مقدمات درج تھے اور وہ عدالت سے سزا یافتہ بھی ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا رواں سال ستمبر میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ اس وقت ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

Back to top button