سنی اتحاد کونسل کاپارلیمانی کمیٹی میں شرکت سےانکار
سنی اتحاد کونسل نےپارلیمانی کمیٹی برائےچیف جسٹس تقرری میں شرکت کرنے سے انکارکردیا۔
نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کےحوالے سےاسپیکرچیمبر میں اجلاس ہوا۔مذاکراتی عمل کےلیےاسپیکر نےچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکوبلایا۔4رکنی کمیٹی نےپی ٹی آئی چیئرمین کو مشاورت کےلیےکمیٹی میں آنےکی درخواست کی تاہم بیرسٹرگوہر نےکمیٹی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔
بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی کمیٹی کافیصلہ ہےکہ پارلیمانی کمیٹی میں شریک نہ ہوں۔
بعد ازاں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےاعلامیہ جاری کردیا ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے ممبران نےآج کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔کمیٹی نے احسن اقبال، رعنا انصار،راجہ پرویزاشرف اور کامران مرتضیٰ پرمشتمل ذیلی کمیٹی بنائی،ذیلی کمیٹی کو سنی اتحاد کونسل ممبران سے ملاقات کرکے انہیں اجلاس میں شرکت کے لیےقائل کرنےکوکہا گیا،ذیلی کمیٹی نےاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سےمیٹنگ کی درخواست کی،اسپیکر ایازصادق کےچیمبر میں ذیلی کمیٹی اورسنی اتحاد کونسل کےممبران کی ملاقات ہوئی۔
بی این پی کےمستعفی ہونیوالے سینیٹرقاسم رونجھو نےگمشدگی کی داستان سنادی
اعلامیے کے مطابق اسپیکر کےچیمبر میں ہونےوالی ملاقات میں سب کمیٹی کے ممبران اوربیرسٹرگوہر نےشرکت کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور کمیٹی کے ممبران نے سنی اتحاد کونسل کو کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی۔بیرسٹرگوہرنے بتایا کہ ان کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔