سپر8مرحلہ،پاکستان سری لنکا کو5رنزسےشکست دےکرورلڈکپ سےباہرہوگیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5  رنز سے شکست دے دی لیکن ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔

کینڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت  دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 207 رنز بناسکی۔

پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 100 اور فخرزمان نے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں کے درمیان 176 رنز کی ریکارڈ ساز شراکت داری بنی۔

اس کے علاوہ  کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔خواجہ نافع 2، شاداب خان 7، محمد نواز اور سلمان آغا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

یہ صاحبزادہ فرحان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی دوسری سنچری ہے، جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

سری لنکا کے خلاف اہم میچ کیلئے بابراعظم، صائم ایوب اور سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ نسیم شاہ، خواجہ نافع اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی باؤلرزسری لنکا کو 147 رنز آل آؤٹ نہ کر سکے گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر،نیوزی لینڈکی ٹیم ٹی20ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلے گی۔

کینڈی میں کھیلے گئے سپر 8 کے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 100 اور فخرزمان نے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے سری لنکا کو 147 یا اس سے کم پر آؤٹ کرنا تھا۔تاہم پاکستانی بولرز سری لنکا کو 147 رنز پر نہ روک سکے اور گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کے کوالیفائی نہ کرنے کی صورت میں گروپ 2  سے نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔انگلینڈ پہلے ہی فائنل 4میں جگہ بناچکا ہے۔

 

Back to top button