سپریم کورٹ : آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کے سلسلے میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ کےلیے ججز کے ناموں پر غور کرنے کےلیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 2 مئی کو طلب کرلیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کے ارکان سے 28 اپریل تک نامزدگیاں طلب کرلی ہیں۔
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے اور ٹرانسفر ججز کو کام سے روکنے کی استدعا مستردکردی
واضح رہےکہ 11 اپریل کو جوڈیشل کمیشن نے جسٹس باقر علی نجفی کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی تھی۔
سپریم کورٹ کی جانب جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا ڈھائی گھنٹے طویل اجلاس ہوا،جس میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
اعلامیہ کےمطابق جسٹس علی باقر نجفی کی تعیناتی کی منظوری اکثریت کی بنیادپر دی گئی تھی۔