سپریم کورٹ : 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کےلیے دائر حکومتی اپیلیں سماعت کےلیے مقرر

9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کےلیے سپریم کورٹ میں دائر حکومتی اپیلیں سماعت کےلیے مقرر کر دی گئیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 10 مارچ سے اپیلوں پر سماعت کرےگا۔

9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کےلیے دائر حکومتی درخواستوں پر سماعت کرنےوالے بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔

 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو ہو گی جب کہ بینچ 12مارچ کو 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 8 اپیلوں پر بھی سماعت کرےگا۔

واضح رہےکہ پنجاب حکومت نے 9 مئی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کےلیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

مشال یوسفزئی کیس : یہ سب جہاں سے ہو رہا ہے اس کا نام بھی ہم نہیں لے سکتے، جسٹس سردار اعجاز

یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بدامنی دیکھی گئی تھی۔

9 مئی کو مشتعل افراد کی جانب سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر عسکری تنصیبوں پر حملے،جلاؤ گھیراؤ اور مظاہرے کیےگئے تھے،جس کے دوران سینکڑوں افراد کو گرفتار کیاگیا تھا،تاہم مختلف عدالتوں سے کئی ملزمان کو ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

Back to top button