سپریم کورٹ : پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست دائر

سپریم کورٹ میں پیکا ایکٹ کےخلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں پیکا ایکٹ کےخلاف درخواست شہری محمد قیوم خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
دائر درخواست میں موقف اپنایاگیا ہےکہ پیکا ایکٹ میں حالیہ ترمیم بنیادی انسانی حقوق اور آئین سے متصادم ہےاور اس کی شقیں آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق کے بر خلاف ہیں۔
درخواست گزار کاکہنا ہےکہ پیکا ایکٹ کو جعلی اسمبلی نے پاس کیا اور جعلی اسمبلی کے منتخب صدر نےاس کی توثیق کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ پیکا ایکٹ کی شقوں کا فل کورٹ کےذریعے جائزہ لیا جائےاور بینچ انسانی بنیادی حقوق کی روشنی میں پیکا ایکٹ کا جائزہ لے۔
سویلینز ملٹری ٹرائل : آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے اختیارات ہیں کیا؟جسٹس جمال مندوخیل
سپریم کورٹ میں دائر اس درخواست میں صدر پاکستان،اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیاہے۔
