سپریم کورٹ: عمران خان کو الشفاء ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر

سپریم کورٹ میں بانی تحریک انصاف عمران خان کو الشفاء ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

ایک ٹی وی کے مطابق یہ درخواست توشہ خانہ فوجداری کیس میں دائر کی گئی متفرق درخواست ہے اور سپریم کورٹ رولز 2025 کے رول 35(6) کے تحت جمع کرائی گئی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد کے الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے اور انہیں ذاتی معالجین تک رسائی کے ساتھ فیملی کی موجودگی میں علاج فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ہائی کورٹ کے حتمی فیصلے تک ملتوی کر چکا ہے۔

Back to top button