سپریم کورٹ:عمران خان کے 13 مختلف مقدمات سماعت کیلئےمقرر

سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے 13 مختلف مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیئے۔

سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 13 مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل پایا ہے۔ چیف جسٹس آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل بینچ 9 فروری کو مقدمات کی سماعت کرے گا۔

بانی تحریک انصاف عمران خان  کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے۔ بشری بی بی کی ضمانت کے خلاف پنجاب کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

عمران خان  کی الیکشن کمیشن کی فوجداری شکایت کے خلاف اپیل پر سماعت بھی مقرر کی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان  کے آفیشل سیکریٹریٹ اور نیب کے مقدمات پر سماعت بھی فکس کر دی گئی ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی کی ضمانت کے خلاف نیب اپیل پر سماعت مقرر ہے۔ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیل پر سماعت فکس کی گئی ہے۔

9مئی لاہور مقدمات میں بانی کی ضمانت کے خلاف حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف بانی کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ رجسٹرار آفس نے تمام متعلقہ فریقین اور وکلاء کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

توشہ خانہ کیس سے متعلق فوجداری درخواستیں بھی  سماعت مقرر کردی گئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کارروائی مکمل ہونے کے بعد کیس دوبارہ سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا، جسٹس شاہد بلال حسن بھی دو رکنی بینچ کا حصہ ہونگے۔

ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان  کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے  عمران خان  کی سزا معطل کردی تھی۔

الیکشن ایکٹ کی دفعات 167 اور 173 کے تحت سزا سنائی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس پر 9 فروری کو سماعت ہوگی

 

Back to top button