سپریم کورٹ،جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی ضمانت مسترد

سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردی
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ملزم کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے رقم آنے کا الزام ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا کہ درخواست گزار افغان شہری ہے ۔ملزم کے وکیل نے جواب دیا کہ افغان شہری ہونا ثابت نہیں ہوا۔پاکستانی ہوں اپنا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی موجود ہے ۔
جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا کہ ملزم کے شناختی کارڈ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کے خلاف اسی کے رشتہ دار کا الزام ہے۔
وکیل ملزم نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے میں شامل دیگر دو ملزمان کی ضمانتیں ٹرائل کورٹ نے منظور کی ہیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پھر آپ فریش گراؤنڈ پر ٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کریں۔
ملزم نے عدالتی ابزرویشنز کے بعد درخواست واپس لے لی،ملزم پر گزشتہ سال جاسوسی کے الزام پر سی ٹی ڈی تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
