سپریم کورٹ نے لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کی استدعا مسترد کردی۔
سپریم کورٹ میں عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔
رکن قومی اسمبلی اور عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے دوران سماعت کہا کہ ہماری عمران خان سے ملاقات کرائی جائے،جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیےکہ آپ نے ہم سے ازخود نوٹس کا اختیار لےلیا ہے،ہم ایک فوجداری مقدمے میں ملاقات کا حکم کیسے دے سکتے ہیں۔
جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ جو کیس ہمارے سامنے فکس ہی نہیں اس پر حکم کیسے جاری کریں جب کہ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ عدالت میں کھڑے ہوکر سیاسی باتیں نہ کریں،سیاسی باتیں پارلیمنٹ جاکر کریں۔
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے "بانی رہائی فورس” بنانے کا اعلان
بعد ازاں سپریم کورٹ نے لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کرانے کی استدعا مسترد کردی۔
