سپریم کورٹ : عمران خان کے توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں درخواست گزار نے ٹرائل کورٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا۔ سماعت کے دوران وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل پیش کیے۔

سپرپم کورٹ: عمران خان کی صحت سے متعلق فرینڈ آف کورٹ کی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت اپیل کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گی، جبکہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ پہلے ہی آ چکا ہے اور اس کے خلاف اپیلیں زیر التوا ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسی صورتِ حال میں کیا یہ مقدمہ غیر مؤثر نہیں ہو چکا۔

وکیل لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر یہ ایک معمول کا مقدمہ ہوتا تو عدالت اسے غیر مؤثر قرار دینے کی بات کرتی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت مقدمے کی قانونی حیثیت پر حکم جاری کرے تو فریقین پر اثر پڑ سکتا ہے، اور عدالت کو ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔

وکیل نے مزید استدلال کیا کہ عدالت کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کلاک (وقت) واپس کرنا ہے یا نہیں۔

عدالت عظمیٰ نے تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

Back to top button