سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کےلیے مقرر

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سماعت کےلیے مقرر کرلی گئی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی آئینی بینچ 21 مارچ کو عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرےگا۔
یاد رہےکہ وفاقی حکومت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، یہ درخواست 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ مقررہ مقام کےبجائے ڈی چوک تک آنے پر دائر کی گئی تھی۔
یاد رہےکہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکومت سے درخواست کی مزید پیروی کرنےیا نہ کرنے پر جواب طلب کیا تھا جب کہ عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے جواب جمع کروا رکھا ہے۔
وزیر اعظم نے 190 ملین پاؤنڈ لاگت والی دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
عدالت نے 2022ء میں لانگ مارچ کےلیے گراؤنڈ مختص کرنے کا حکم دیاتھا اور عمران خان کے وکلاء نے مقررہ مقام تک لانگ مارچ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جب کہ عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ 26 مئی 2022ء کو جناح ایونیو پہنچ کر اختتام پذیر ہوا تھا اور کارکنان نے ڈی چوک کے قریب درختوں کو آگ بھی لگائی تھی۔
