سپریم کورٹ کےآئینی بینچ نے مظاہرعلی نقوی کی شوکازنوٹس کےخلاف درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ کےآئینی بینچ نے مظاہرعلی نقوی کی شوکازنوٹس کےخلاف درخواست خارج کردی۔
مظاہر علی نقوی کی جوڈیشل کونسل کےخلاف درخواست پر سماعت 7 رکنی آئینی بینچ نےکی۔
مظاہر علی نقوی کےوکیل سعد ہاشمی کا کہنا تھا میرا اپنے مؤکل سےرابطہ نہیں ہوسکا، عدالت موکل سےرابطے اور ہدایات کے لیےمہلت دے۔
پشاور ہائی کورٹ : سلمان اکرم راجہ کی 3 جنوری تک راہداری ضمانت منظور
جسٹس محمد علی مظہر کہنا تھا کیس میں کوئی نئی چیز نہیں ہے،شوکاز نوٹس کےخلاف کونسل کا تو فیصلہ آچکاہے۔
سپریم کورٹ کےآئینی بینچ نے مظاہرعلی نقوی کی شوکاز نوٹس کیخلاف درخواست خارج کردی۔
عدالت نے شوکاز نوٹس کےخلاف درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی۔
