برطانیہ میں سرفنگ کرنے والے کتوں نے 3 ریکارڈ بنالئے

برطانیہ میں حال ہی میں منعقد ہونے والی کتوں کی سرفنگ چیمپیئن شپ میں ایک ہی دن کے دوران تین دلچسپ عالمی ریکارڈ قائم کیے گئے۔

پہلا ریکارڈ سب سے زیادہ ڈاگ/ہیومن جوڑوں کی مشترکہ سرفنگ کا تھا، جس میں کئی مالکان نے اپنے کتوں کے ساتھ ایک ہی وقت میں پیڈل بورڈ پر 50 میٹر کا فاصلہ طے کیا، اور یوں بیک وقت سب سے زیادہ جوڑوں کی سرفنگ کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔

دوسرا ریکارڈ 50 میٹر کی سب سے تیز ترین سرفنگ کا تھا۔ میتھیو جینکنز اور ان کے کتے نے صرف 32 سیکنڈ میں یہ فاصلہ طے کر کے بین گرے اور ان کے کتے کولی کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ تاہم، دونوں جوڑوں کو اس ٹائٹل کا مشترکہ حامل قرار دیا گیا۔

تیسرا ریکارڈ ایک ہی پیڈل بورڈ پر سب سے زیادہ کتوں کی موجودگی کا تھا، جس میں 12 کتوں نے ایک ساتھ سرفنگ کر کے یہ منفرد کارنامہ انجام دیا۔

یہ منفرد اور تفریحی مقابلہ ڈورسیٹ کے ساحل پر منعقد ہوا، جس میں 30 سے زائد مالکان نے اپنے کتوں کے ساتھ حصہ لیا، جبکہ تقریباً 4,000 تماشائیوں نے اس دلچسپ منظر کا لطف اٹھایا۔

Back to top button