روزانہ 3 کھجوریں کھانےکےحیران کن فوائدسامنےآگئے

کھجور کسی سپر فوڈ سے کم نہیں۔ روزانہ 3 کھجوریں کھانےکےحیران کن فوائدسامنے آ گئے۔
جی ہاں اس پھل کو کھانے کے فوائد دنگ کر دینے والے ہیں۔درحقیقت اس میٹھے پھل کو محض چند دن مخصوص مقدار میں کھانے سے جسم میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جن کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔تو چند دن روزانہ 3 کھجوریں کھانے کے فوائد جانیں۔امریکا کی نارتھ ڈکوٹا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق کھجوروں میں ایسے اجزا ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی صحت بہتر بناتے ہیں۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فاسفورس، پوٹاشیم، کیلشیئم اور میگنیشم جیسے اجزا کھجوروں میں موجود ہوتے ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔کھجوروں میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور یہ غذائی جز نظام ہاضمہ کی صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔
فائبر کے استعمال سے قبض سے بچنے میں مدد ملتی ہے اور آنتوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں۔جو افراد روزانہ کھجوریں کھاتے ہیں، ان کا معدہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ صحت مند ہوتا ہے۔
