اسلام آباد کے رہائشی وکمرشل علاقوں میں ایمرجنسی آلات کی جانچ کیلئےسروے شروع

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام رہائشی و کمرشل پراپرٹیز میں آگ بجھانے اور ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات کا سروے کرنے کی ہدایت کی۔

سی ڈی اے کی جانب سےنجی و پبلک رہائشی و کمرشل پراپرٹیز کے مالکان کو نوٹسز بھی جاری کرنے کے ساتھ ساتھ تمام نجی و پبلک، رہائشی و کمرشل عمارات کی انسپیکشن کا عمل بھی شروع کیا جارہا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ آگ لگنے اور شارٹ سرکٹ کی صورت میں ایمرجنسی سے نٹمنے کے لیےہر رہائشی و کمرشل عمارت میں ایمرجنسی ایگزیکٹ کو یقینی بنایا جائے۔
اس سلسلے میں پرائیویٹ بلڈنگز کے مالکان ایمرجنسی ایگزیکٹ کنسلٹنٹ کے زریعے بنائیں جبکہ پبلک بلڈنگز میں ایمرجنسی ایگزیکٹ سی ڈی اے کی مشاورت سے بنائے جائیں۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک بلڈنگز کا سروے کرکے ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حساس قرار دی جانے والی عمارتوں کی ایلویشن کروائی جائیگی۔
اس ضمن میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ یہ ٹیمیں فوری طور پر حساس عمارتوں کا سروے مکمل کرکے اپنی رپورٹ متعلقہ افسران کو پیش کرینگی۔ ان اقدامات کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعے بالخصوص آگ لگنے کی صورت میں جانی نقصان سے بچانا ہے۔
