سشمیتا سین کے دل کی سرجری کے بعد ریمپ پرٹھمکے

سابق مس یونیورس و اداکارہ سشمیتا سین دل کے کامیاب آپریشن کے بعد ریمپ پر واپس آ گئی ہیں، ماڈؒل و اداکارہ نے ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے جبکہ مداحوں نے اداکارہ کے حوصلے کی خوب دادی دی۔
حال ہی میں دل کا شدید دورہ پڑنے کی وجہ سے کئی دنوں ہسپتال میں گزارنے کے بعد اداکارہ سشمیتا سین نے لیکمی فیشن ویک میں بطور شو سٹاپر انٹری دے دی۔
اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رُخ کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ لائیو سیشن میں گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں، سشمیتا کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ دیر پہلے لیکمی فیشن ویک میں انوشری ریڈی کی شُوز ٹاپر کے طور پر ریمپ واک کی ہے۔
اداکارہ نے مداحوں اور میڈیا کی جانب سے ملنے والے پیار اور محبت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن پر بہت کرم رہا ہے اور وہ ہمیشہ اس بات کو دہراتی رہتی ہیں، سشمیتا کا فیشن ڈیزائنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا میں انوشری کی وجہ سے واقعی بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں کیونکہ اس نے مجھے آنے اور شُو اسٹاپر بننے کے لیے کہا۔
لیکمی فیشن ویک کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سشمیتا سین کو ریمپ پر سنہرے لباس میں جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، یاد رہے کہ سشمیتا سین نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ ان کو دل کا دورہ پڑا اور پھر ان کی سرجری بھی ہوئی۔ اداکارہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ دل کا دورہ کافی شدید تھا اور دل کی ایک اہم شریان 95 فیصد بند تھی، اس لئے ان کی انجو پلاسٹی ہوئی اور اسٹنٹ بھی ڈالا گیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے آپریشن کے بعد مداحوں کے نام اپنے پیغام میں ہر فرد کا نام لے کر شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی زندگی بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے۔اداکارہ کے مطابق ورزش نے میری زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کیا، اس سے مجھے فائدہ ہوا ہے، میں ایک بہت بڑے دل کے دورے سے زندہ بچی ہوں، بہت شدید دل کا دورہ تھا۔
