صوابی:پاک فضائیہ کاتربیتی طیارہ گرکرتباہ،پائلٹ محفوظ رہے

خیبر پختونخواکےضلع صوابی میں گدون امازئی کےپہاڑی علاقےمیں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔پائلٹ محفوظرہے۔

ریسکیو1122کےعہدیدار لقمان خان نےبتایا کہ حادثےکےبعدتربیتی طیارہ تباہ ہو گیا جب کہ دونوں پائلٹ کامیابی سےاپنےپیراشوٹ کےذریعےباہرنکنےمیں کامیاب ہوگئےاورانہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

انہوں نےکہا کہ ریسکیوآپریشن کےابتدائی مرحلےمیں مقامی لوگوں نےدونوں پائلٹوں کی مدد کی۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونےوالی ویڈیومیں مقامی شخص نےبتایا کہ حادثے کی وجہ سےوجہ سےدونوں پائلٹ خوفزدہ نظرآرہےتھےاورانہیں فوری طورپرمحفوظ مقام پرلےجایا گیا۔

لقمان خان نےمزیدکہا کہ پہاڑی علاقہ ہونےکےباوجود اطلاع ملنےپرریسکیو اور میڈیکل ٹیم موقع پرپہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ دونوں پائلٹ معمولی زخمی ہوئے اور انہیں ریسکیو1122 کی ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں دونوں کوآرمی ہیلی کاپٹرکےذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کاسراغ مل گیا

فوری طور پرحادثےکی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

Back to top button