81تیلیاں ناک میں ٹھوس کرسویڈن کےباشندےنےریکارڈبناڈالا

سویڈن  کے شہری نےعالمی ریکارڈ بنانے کیلئےاپنی ناک میں 81 تیلیاں ٹھونس دیں، اور یوں گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

اسکینڈینیویا کے 42 سالہ مارٹن اسٹروبی نے بتایا کہ اس کے بچوں نے اسے ریکارڈ بنانے کے لیے اُکسایا۔ بچے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی نئی کتاب دیکھ کر حیران تھے اور چاہتے تھے کہ ان کے والد بھی کوئی انوکھا کارنامہ انجام دیں۔

مارٹن نے بتایا کہ پہلے تو اسے لگا کہ وہ کسی عالمی مقابلے کے لائق نہیں، مگر جب اس نے مختلف ریکارڈز دیکھے تو اسے اندازہ ہوا کہ شاید ناک میں ٹیلیاں ڈالنے کا ریکارڈ وہ توڑ سکتا ہے۔ اس ریکارڈ کی سابقہ حد 68 تیلیاں تھی۔

مارٹن اسٹروبی کے مطابق پہلی آزمائش کے دوران اسے پتا چلا کہ اس کے نتھنے کافی کھل سکتے ہیں اور وہ اس تکلیف کو بھی برداشت کر سکتا ہے۔

تاہم ایک مسئلہ یہ تھا کہ 3 تیلیاں ڈالنے پر ایک یا 2 باہر گر جاتی تھیں۔ اس نے کئی بار مشق کی اور آخرکار ایک کامیاب تکنیک تیار کر لی۔

نتیجے میں اس نے 81 تیلیاں ایک ساتھ اپنی ناک میں رکھ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔

 

Back to top button