سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو اسلحے کی برآمد روک دی

سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو اسلحے کی برآمد روک دی اور ایران جنگ میں غیر جانبداری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے ایران کے ساتھ جاری تنازع میں اپنی غیرجانبداری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوئس حکومت نے امریکا کو اسلحے کی برآمدات روک دی ہیں اور ایران جنگ میں شامل دیگر ممالک کو بھی اسلحے کی فراہمی معطل کر دی ہے۔

برطانیہ نے ایران جنگ کیلئے امریکا کو اپنے فوج اڈے استعمال کرنیکی اجازت دیدی

ادھر سری لنکا نے بھی امریکی جنگی طیارے اپنے اڈے پر تعینات کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ سری لنکن صدر  انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ مارچ کے آغاز میں امریکا نے دو جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن اسے مسترد کر دیا گیا۔

ٹرمپ نے ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے والے نیٹو ممالک کو کاغذی شیر قرار دیدیا

چین کے وزیر خارجہ نے فرانسیسی صدر کے مشیر سے بات چیت میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران کا حل مذاکرات اور ڈائیلاگ میں ہے، اور چین و فرانس کو مل کر اس مسئلے پر کام کرنا چاہیے۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے ترک صدر کا پیغام متحدہ عرب امارات کے صدر Sheikh Zayed تک پہنچایا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتکاری کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Back to top button