سوئٹزرلینڈ کا امریکی جنگی طیاروں کو فضائی حدود دینے سے انکار

سوئٹزرلینڈ نے امریکہ کے جنگی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
سوئس حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران پر حملوں میں شامل امریکی طیاروں کو فضائی راہداری فراہم نہیں کی گئی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملک کی غیر جانبدار خارجہ پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی یا طبی امداد سے متعلق پروازوں کو اجازت دی جا سکتی ہے، جبکہ زخمیوں کی منتقلی اور دیگر غیر جنگی پروازوں کے لیے سوئس فضائی حدود کھلی رہیں گی۔
دوسری جانب برنی سنڈرز نے جنگ کی صورتحال کا ذمہ دار بنجمن نیتن یاہو کو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خوفناک اور غیر مقبول جنگ میں دھکیل دیا ہے، اور اب انہیں خود بھی سمجھ نہیں آ رہی کہ اس صورتحال سے کیسے نکلا جائے۔
