سڈنی حملہ: آسٹریلوی وزیراعظم کا ہتھیاروں کے قوانین مزید سخت کرنے کا اعلان

سڈنی: آسٹریلیا کے وزیراعظم نے سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے اور دیگر ضروری اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے علاقے بونڈی بیچ میں گزشتہ روز دو افراد نے شہریوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ گن لائسنس ہمیشہ کے لیے نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کے پاس چھ ہتھیار رکھنے کا لائسنس تھا، تاہم حکومت اب ہتھیاروں سے متعلق قوانین کو مزید سخت بنانے سمیت ہر ضروری اقدام کے لیے تیار ہے۔

سڈنی حملے پر آسٹریلوی وزیر داخلہ نے بیان میں کہا کہ حملے میں ملوث شخص اسٹوڈنٹ ویزا پر آسٹریلیا آیا تھا جبکہ اس کا بیٹا آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا۔

دوسری جانب، سڈنی واقعے پر آسٹریلیا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

Back to top button